ابنا: دھشت گرد گروہ داعش کے خلاف جہاد کفائی کے لئے حوزہ علمیہ نجف کے طلاب نے اس فتوے پر لبیک کہتے ہوئے دھشت گردی کے خلاف ہونے والی جنگ میں شرکت کے لئے اپنی امادگی کا اعلان کیا ہے ۔
ان میں سے بعض طلاب نے مجاہدین کے درمیان تبلیغی فعالیتوں اور بعض نے داعش سے مسلح جنگ کے لئے اپنے نام لکھوائے ہیں ۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب پر مشتمل بعض گروہ نے عراقی فوجی چھاونیوں میں جنگی ٹریننگ حاصل کی ہے اور بعض قانونی مسلح گروہوں جیسے، لشکر بدر، حزب اللہ اور جنبش اہل الحق میں شامل ہوکر دھشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء اور طلاب کی سرگرمیاں یہیں تک محدود نہیں ہیں بلکہ حضرت آیت الله سیستانی کے فتوے کو عملی جامہ پہنانے میں عوامی فورس کی تشکیل اور متاثر و ستم دیدہ گھرانوں کی امداد کرنے میں بھی مصروف ہیں۔





.......
/169